اسلام آباد (نوز ڈیسک) بالی ووڈ کے نغمہ نگار جاوید اختر ایک بار پھر پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے نظر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں جہنم میں جانے یا پاکستان جانے کا اختیار دیا جائے تو وہ جہنم میں جانا پسند کریں گے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید اختر نے دعویٰ کیا کہ انہیں دونوں طرف کے شدت پسندوں کی طرف سے گالیاں دی جاتی ہیں۔ انہیں ایک طرف کے لوگ کہتے ہیں کہ وہ کافر ہیں اور جہنم میں جائیں گے۔ دوسری طرف کے لوگ کہتے ہیں ” جہادی، پاکستان چلا جا۔”
جاوید اختر کا کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ انہیں دونوں طرف سے گالیاں دی جاتی ہیں۔ اگر ایک طرف سے یہ سلسلہ رک جائے تو پھر گڑ بڑ ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں جہنم میں جانے یا پاکستان جانے میں سے اختیار دیا جائے تو وہ جہنم میں جانا پسند کریں گے۔