ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

’ہمارے نیوز چینل مذاق ہیں‘، سوناکشی سنہا جھوٹی خبریں دینے پر بھارتی میڈیا پر پھٹ پڑیں

datetime 13  مئی‬‮  2025 |

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے محض ایک تماشہ قرار دے دیا۔

حال ہی میں بھارتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت کے دیگر علاقوں پر حملے کیے ہیں، تاہم پاکستانی حکام نے فوری طور پر ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کر دی۔

صورتحال یہاں تک محدود نہ رہی، بلکہ مختلف بھارتی نیوز چینلز ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ میں فرضی خبریں اور جعلی ویڈیوز نشر کرنے لگے۔ چاہے وہ ’آج تک‘ ہو یا ’ٹائمز ناؤ‘، ’انڈیا ٹی وی‘ ہو یا ’ریپبلک ٹی وی‘ — ہر چینل نے پاکستان کے خلاف من گھڑت دعوے کرتے ہوئے سنسنی پھیلانے کی کوشش کی۔

رات بھر بھارتی میڈیا کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں جاری رہیں، مگر صبح ہوتے ہی سوشل میڈیا پر خود بھارتی عوام نے ان جھوٹے دعوؤں کے ثبوت مانگنا شروع کر دیے، جس سے ان خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی۔

اسی تناظر میں سوناکشی سنہا نے سوشل میڈیا پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بھارتی نیوز چینلز کسی سنجیدہ ادارے کے بجائے ایک مزاحیہ ڈرامہ بن چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، “میں ان چیختے چلاتے نیوز شوز سے تنگ آ چکی ہوں۔ کیا یہ واقعی خبریں ہیں یا صرف تماشہ؟ لوگوں کو خوفزدہ کرنا اور افراتفری پھیلانا بند کریں۔”

اداکارہ نے عوام سے اپیل کی کہ ایسے چینلز کو دیکھنا چھوڑ دیں جو خبریں نہیں بلکہ بے بنیاد سنسنی بیچ رہے ہیں۔

ادھر سوشل میڈیا پر متعدد بھارتی صارفین نے بھی اپنے میڈیا اداروں پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔ کئی صارفین نے لکھا کہ بھارتی نیوز چینلز جھوٹ اور مبالغے کا گڑھ بن چکے ہیں، جنہوں نے صحافت کے اصولوں کو پامال کر دیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے اداروں کو قانون کے دائرے میں لایا جانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…