ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

بھارت نے آئی پی ایل دبئی میں کرانے کیلئے رابطہ کیا مگر ذلت اٹھانی پڑی

datetime 9  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)  بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب اس کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو دبئی میں منعقد کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ نے حال ہی میں دبئی میں آئی پی ایل کے میچز کرانے کے لیے رابطہ کیا، لیکن امارات کرکٹ بورڈ نے انکشاف کیا کہ پاکستان پہلے ہی اپنی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کچھ میچز دبئی منتقل کرنے پر بات چیت مکمل کر چکا ہے۔

مزید یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے پہلے ہی دبئی میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد پر غور کیا جا چکا تھا، اور پی سی بی نے 8 مئی کی شب تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی تھی، جس کا اعلان بھی اسی رات کیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب بھارتی بورڈ نے امارات کرکٹ حکام سے رابطہ کیا تو انہیں مطلع کیا گیا کہ پی سی بی پہلے سے یہ درخواست کر چکا ہے، جس کے بعد بی سی سی آئی کی کوشش ناکام ہو گئی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اب آئی پی ایل کو ستمبر میں کرانے کے امکانات زیر غور ہیں، لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو ایشیا کپ کے انعقاد میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے کیونکہ دونوں ایونٹس کی تاریخیں آپس میں ٹکرا سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…