اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک بھر میں 5 مئی تک غیر متوقع موسمی حالات کے پیشِ نظر وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سندھ کے کچھ اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور بارش متوقع ہے۔ادارے نے تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ایمرجنسی سروسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکنا رہیں اور پیشگی انتظامات کو یقینی بنائیں۔