پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں، عمران خان

datetime 30  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں،وہ ہمیشہ فالس فلیگ آپریشن کرکے پاکستان پرالزام لگا دیتا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد ان کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں، حکومت فارم 47والی ہے، بھارت اور مودی کے خلاف یکجا ہونے کا پیغام دیا ہے۔ فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ حکومت نے فیصلے کرتے ہوئے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا، مودی کے اقدامات نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھارت کے خلاف 2019کا موقف اپنایا، انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ فالس فلیگ آپریشن کرکے پاکستان پرالزام لگا دیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے پوری قوم کو پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کا کہا ہے، ان سے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر کوئی بات نہیں ہوئی، انہوں نے کہا ہے میں ملاقات کیلئے آتا رہوں، بانی کی بہنیں الزام لگا رہی ہیں، جو ملاقات کررہے ہیں وہ مشکوک ہیں، یہ ان کا غصہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عثمان گل اور ظہر عباس بانی پی ٹی آئی کے وکیل ہیں، کسی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…