پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پہلگام حملہ، مودی نے بھارتی افواج کو کارروائی کیلئے فری ہینڈ دے دیا، فالس فلیگ آپریشن کا خطرہ

datetime 29  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی زیرِ انتظام علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کو جواز بناتے ہوئے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ممکنہ فالس فلیگ آپریشن کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارتی مسلح افواج کو مکمل آزادی دی گئی ہے کہ وہ ردعمل کے لیے وقت، مقام اور حکمت عملی خود طے کریں۔

یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پہلگام حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوئے، تاہم ابھی تک کسی آزاد ادارے نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔ واقعے کے فوری بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف الزام تراشی شروع کر دی اور عوامی جذبات کو بھڑکانے کی منظم کوشش کی گئی۔

مودی حکومت نے نہ صرف حملے کا الزام پاکستان پر ڈال دیا بلکہ سندھ طاس معاہدے کو بھی یکطرفہ طور پر معطل کر دیا۔ پاکستان کئی مرتبہ خبردار کر چکا ہے کہ بھارت، خاص طور پر مودی حکومت، سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹے اور خودساختہ فالس فلیگ حملے کا سہارا لے سکتی ہے۔ اس کے باوجود پاکستان ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے نیوز 18 کے مطابق، مودی کی رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ پر ہونے والے اجلاس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، آرمی چیف جنرل اوپندر دویودی اور نیوی چیف ایڈمرل دنیش تریپاٹھی بھی شریک ہوئے۔

اس سے قبل یونین ہوم سیکریٹری گووند موہن کی سربراہی میں ایک اور اہم سیکیورٹی اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل دلیجیت سنگھ چوہدری، نیشنل سیکیورٹی گارڈ کے ڈی جی بریگھو سرینی واسن، آسام رائفلز کے لیفٹیننٹ جنرل وکاس لیکھیرا، اور سشستر سیما بل کی ایڈیشنل ڈی جی انوپما نیلکر چندرا سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…