منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

چین نےپاکستان انتہائی قیمتی تحفہ دینے کا اعلان کر دیا

datetime 28  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین نے چاند سے حاصل کیے گئے قیمتی نمونوں کو عالمی سائنسی تعاون کے فروغ کے لیے مختلف ممالک کے تحقیقی اداروں کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز” کی رپورٹ کے مطابق یہ نمونے چین کے 2020ء میں انجام دیے گئے چانگ ای-5 مشن کے دوران اکٹھے کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں 1,731 گرام چاند کی مٹی اور پتھروں کے نمونے زمین پر لائے گئے تھے۔ چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (CNSA) نے حال ہی میں چھ مختلف ممالک کے سات تحقیقی اداروں کو یہ نایاب نمونے فراہم کیے ہیں۔

نمونے حاصل کرنے والے ادارے درج ذیل ہیں:

پاکستان: اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)

امریکہ: براؤن یونیورسٹی اور سنی اسٹونی بروک یونیورسٹی

برطانیہ: دی اوپن یونیورسٹی

فرانس: انسٹی ٹیوٹ ڈی فزیک ڈو گلوب ڈی پیرس

جرمنی: یونیورسٹی آف کولون

جاپان: یونیورسٹی آف اوساکا

یہ اعلان چین کے 10ویں اسپیس ڈے کے موقع پر اپریل 2025 میں شنگھائی میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ چانگ ای-5 مشن سے حاصل کردہ چاند کے یہ نمونے تقریباً 1.96 ارب سال قدیم ہیں، جو چاند کی ارضیاتی ساخت اور تاریخ کو سمجھنے میں سائنسدانوں کے لیے ایک قیمتی ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…