جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارت نے دریائے جہلم میں اچانک پانی چھوڑ دیا، دریا میں طغیانی ، افراتفری مچ گئی

datetime 26  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت نے ایک مرتبہ پھر آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے دریائے جہلم میں اچانک بڑی مقدار میں پانی چھوڑ دیا، جس سے ہٹیاں بالا، مظفرآباد سمیت ملحقہ علاقوں میں شدید صورتحال پیدا ہو گئی۔ مظفرآباد کی ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر آبی ایمرجنسی نافذ کر دی۔

“ڈان نیوز” کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکلنے والا دریائے جہلم اڑی کے مقام سے ہوتے ہوئے چکوٹھی میں داخل ہوتا ہے، جہاں پانی کی سطح میں اچانک تیزی سے اضافہ ہوا۔ دریا کی طغیانی کے باعث کنارے آباد بستیوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، اور مساجد سے اعلانات کے ذریعے لوگوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی۔

یاد رہے کہ وادیٔ پہلگام میں حالیہ سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت متعدد سخت اقدامات کرنے کی دھمکیاں دی تھیں۔

آزاد کشمیر کے صحافی امجد بخاری کے مطابق، بھارت نے پانی روکنے کی دھمکیوں کے برعکس، اچانک اڑی کے مقام سے دریائے جہلم میں 22 ہزار کیوسک فٹ پانی چھوڑ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مظفرآباد شہر کے قریب دو میل کے فاصلے پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…