بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے 27 سیاح ہلاک

datetime 22  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر (نمائندہ خصوصی):مقبوضہ جموں و کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں نامعلوم حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 27 سیاح جاں بحق جبکہ 12 دیگر زخمی ہو گئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد میں بڑی تعداد بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی ہے۔

واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے موجودہ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اسے گزشتہ کئی سالوں میں ہونے والا سب سے سنگین حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کی صحیح تعداد معلوم کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس خونی واقعے کے بعد امریکی نائب صدر جی ڈی وانس، جو ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں، نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ فوری طور پر سری نگر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کر کے سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

حملے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، خاص طور پر ممبئی کے اہم مقامات پر اضافی سیکیورٹی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…