ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

آٹا سستا ہوگیا،روٹی کی قیمت میں بھی بڑی کمی کردی گئی

datetime 22  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک کے دو بڑے شہروں کراچی اور کوئٹہ میں نان، چپاتی اور روٹی کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ کوئٹہ میں انتظامیہ نے 360 گرام وزنی روٹی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 30 روپے مقرر کی ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی تاجر مقررہ قیمت سے زائد پر روٹی فروخت کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری طرف، کراچی میں بھی نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی کے مطابق 100 گرام چپاتی 10 روپے میں جبکہ 120 گرام نان 15 روپے میں دستیاب ہوگا۔ 150 گرام نان کی نئی قیمت 17 روپے مقرر کی گئی ہے۔کمشنر حسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ 180 گرام نان کی زیادہ سے زیادہ قیمت 22 روپے ہوگی، اور سرکاری قیمت سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر تندور اور نانبائی پر نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنا لازمی ہوگا۔ اس عمل کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے جہاں شہری اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ نئی قیمتوں کے مطابق ڈھائی نمبر آٹا ہول سیل میں 83 روپے اور ریٹیل میں 87 روپے فی کلو، فائن آٹا ہول سیل میں 88 روپے اور ریٹیل میں 92 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ چکی کا آٹا 100 روپے فی کلو طے کیا گیا ہے۔اس کے باوجود بازار میں بعض دکاندار فائن آٹے کو 90 سے 100 روپے اور چکی آٹے کو 110 سے 115 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں، جس پر متعلقہ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…