جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

کم قیمت ٹکٹ ! ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری

datetime 10  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملائیشیا کا سفر کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آ گئی ہے، ملائیشین ایئرلائن ایئرایشیا ایکس نے کراچی سے کوالالمپور کے لیے براہِ راست پروازیں چلانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔اس حوالے سے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران ایئرایشیا ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بنیامین اسماعیل نے بتایا کہ کراچی اور کوالالمپور کے درمیان فضائی سروس کا آغاز 30 مئی سے کیا جا رہا ہے، جس کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس روٹ پر ہفتے میں چار دن پروازیں دستیاب ہوں گی، جو پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کے دن آپریٹ کی جائیں گی۔ کمپنی نے ابتدائی طور پر کرایہ 55,800 روپے مقرر کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔اس نئے روٹ سے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولت حاصل ہونے کی توقع ہے، جو پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان عوامی رابطوں کو مزید مضبوط کرے گی۔دوسری جانب، پاکستانی شہریوں کے لیے ملائیشیا کا ویزا حاصل کرنا بھی آسان بنا دیا گیا ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز اب ای ویزا سسٹم کے تحت چھ ماہ کی مدت تک ملائیشیا کے لیے آن لائن ویزا درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ای ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندہ کو کچھ ضروری دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی، جن میں کارآمد پاسپورٹ، پاسپورٹ سائز تصویر، رہائش (ہوٹل) کی بکنگ، واپسی کی ٹکٹ اور مالی حیثیت کا ثبوت شامل ہے۔یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے اور سیاحت، تجارت اور عوامی روابط کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…