جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بالی وڈ کی مہنگی ترین اداکارہ کون ہیں، کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

datetime 9  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارائیں دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور نینتھارا طویل عرصے سے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی فنکاراؤں میں شمار ہوتی رہی ہیں، تاہم حالیہ رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ پریانکا چوپڑا نے ان تمام اداکاراؤں کو معاوضے کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پریانکا چوپڑا نے ایک ڈیجیٹل سیریز کے لیے 41 کروڑ بھارتی روپے اور اپنی آنے والی فلم کے لیے 30 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا ہے، جس کے بعد وہ بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن چکی ہیں۔ اس نئی پیش رفت نے انہیں دپیکا، عالیہ اور یہاں تک کہ ایشوریا رائے سے بھی آگے کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون نے گزشتہ سال اپنی فلم کالکی 2898 اے ڈی کے لیے 20 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا تھا، جو اس وقت کسی بھی اداکارہ کے لیے سب سے بڑی رقم تصور کی جا رہی تھی۔

دوسری جانب عالیہ بھٹ نے 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کے لیے 15 کروڑ روپے حاصل کیے تھے۔ جبکہ ساؤتھ کی معروف اداکارہ نینتھارا نے فلم جوانی کے لیے 12 کروڑ اور اناپورنی کے لیے 11 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے مطابق، پریانکا چوپڑا ہدایت کار ایس ایس راجامولی کی فلم SSMB29 میں مرکزی کردار ادا کرنے جا رہی ہیں، جس میں ان کے ساتھ تیلگو سپر اسٹار مہیش بابو بھی نظر آئیں گے۔ اس فلم کے لیے انہوں نے 30 کروڑ روپے وصول کیے ہیں، جو انہیں بلاشبہ موجودہ دور کی سب سے مہنگی بھارتی اداکارہ ثابت کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…