جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

موٹرویز اور ہائی ویز کے لیے ٹول ٹیکس میں حیران کن ا ضافہ

datetime 4  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے تین ماہ کے اندر دوسری بار موٹرویز اور ہائی ویز کے لیے ٹول ٹیکس میں 15 سے 50 فیصد تک اضافہ کر دیا، جو یکم اپریل سے نافذ العمل ہو گیا ہے، قبل ازیں، ٹول ٹیکس میں پہلا اضافہ 5 جنوری کو کیا گیا تھا۔نئے ٹول ٹیکس کے مطابق کاروں کے لیے ٹول 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے ، وین اور جیپ کے لیے ٹول 100 روپے سے بڑھا کر 150 روپے ، بسوں کے لیے ٹول 200 روپے سے بڑھا کر 250 روپے کر دیا گیا ہے ۔دو اور تین ایکسل ٹرکوں کے لیے ٹول 250 روپے سے بڑھا کر 300 روپے ، آرٹی کیولیٹڈ ٹرکوں کا ٹول 500 روپے سے بڑھا کر 550 روپے کر دیا گیا۔این ایچ اے نے بڑی موٹرویز بشمول ایم1، ایم3، ایم4، ایم5، ایم14 اور ای35 پر بھی ٹول میں اضافہ کر دیا ہے۔

ایم1 اسلام آباد-پشاور موٹروے پر کاروں کے لیے ٹول 550 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ایم3 لاہور-عبدالحکیم موٹروے پر فیس 700 روپے سے بڑھا کر 800 روپے کر دی گئی۔ایم4 پنڈی بھٹیاں-فیصل آباد-ملتان موٹروے پر کاروں کے لیے ٹول 950 روپے سے بڑھا کر 1,050 روپے کر دیا گیا۔ایم5 ملتان-سکھر موٹروے پر فیس 1,100 روپے سے بڑھا کر 1,200 روپے کر دی گئی۔ایم14 ڈی آئی خان-ہکلہ موٹروے پر کاروں کے لیے ٹول 600 روپے سے بڑھا کر 650 روپے کر دیا گیا۔ای35 حسن ابدال-حویلیاں-مانسہرہ موٹروے پر کاروں کے لیے فیس 250 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دی گئی۔بڑے تجارتی اور مسافر بردار گاڑیوں کے لیے نیا ٹول ٹیکس 850 روپے سے لے کر 5,750 روپے تک مقرر کیا گیا ہے، جو گاڑی کی قسم اور روٹ کے حساب سے مختلف ہوگا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…