منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کپل شرما شو سے باہر ہونے والی سمونا چکروتی نے دل کھول کر رکھ دیا

datetime 3  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اداکارہ سُمونا چکرورتی مشہور کامیڈی شوز کامیڈی نائٹس ود کپل اور دی کپل شرما شو میں کپل شرما کی بیوی کا کردار نبھا چکی ہیں، وہ دی گریٹ انڈین کپل شو کا حصہ نہیں رہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ کس طرح اس شو نے انہیں مالی استحکام دیا اور وہ اس کی کمائی سے ممبئی میں اپنا گھر خریدنے کے قابل ہوئیں۔

نیوز 18 کے مطابق سُمونا نے بتایا کہ وہ 10 سال تک کپل شرما کے شوز کا حصہ رہیں اور اس دوران انہیں نہ صرف بے پناہ شہرت ملی بلکہ مالی طور پر خودمختاری بھی حاصل ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک سادہ متوسط طبقے کے بنگالی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، اور اس شو نے انہیں اتنی مالی آزادی دی کہ وہ ممبئی میں اپنا ذاتی گھر خرید سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے لیے مالی آزادی آج کے دور میں بے حد ضروری ہے، اور وہ اس موقع کے لیے بے حد شکر گزار ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اس شو کی بین الاقوامی مقبولیت پر بھی بات کی اور بتایا کہ یہ شو تھائی لینڈ میں بھی بہت مشہور ہے۔ ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب وہ ایک تھائی ریسٹورنٹ میں تھیں تو وہاں کے تمام ویٹرز اور میزبان ان کے ساتھ تصویر کھنچوانا چاہتے تھے، کیونکہ شو کو تھائی زبان میں ڈب کر کے نشر کیا گیا تھا اور ان کے لیے یہ حیرت کی بات تھی کہ وہ خود کو تھائی زبان میں بولتے ہوئے دیکھ رہی تھیں۔

کپل شرما کے نئے شو کا حصہ نہ بننے کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سُمونا کو شو کے بارے میں اطلاع نہیں دی گئی اور وہ زبردستی باہر کر دی گئیں۔ تاہم انہوں نے نیوز 18 کے ساتھ گفتگو میں واضح کیا کہ ایسا کچھ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دی کپل شرما شو گزشتہ سال جولائی میں ختم ہو گیا تھا، اور اس کے بعد سب نے اپنی اپنی راہیں اختیار کر لیں۔ کپل شرما نے ایک نیا شو کیا اور وہ خود خطروں کے کھلاڑی میں شرکت کے لیے رومانیہ چلی گئیں۔ ان کے بقول، ان کے اور کپل شرما کے درمیان کوئی ناراضی نہیں ہے اور ان کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…