جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خواتین اور مرد اساتذہ کیلئے نیا حکم نا مہ جار ی

datetime 28  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)صوبہ سندھ کے اسکولوں میں پڑھانے والی خواتین اساتذہ اب زیادہ میک اپ نہیں لگا سکیں گی، کیوں کہ ان کے لیے ضابطہ اخلاق میں اس پر پابندی لگائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں اساتذہ کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کر دیا ہے، جس میں محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ خواتین اساتذہ زیادہ میک اپ سے اجتناب برتیں، اور مرد اساتذہ ٹی شرٹ اور جینز پہن کر اسکول آنے گریز کریں۔

محکمہ تعلیم سندھ نے ضابطہ اخلاق میں مشورہ دیا ہے کہ خواتین اساتذہ ہائی ہیلز پہن کر اسکول نہ آیا کریں، خواتین اساتذہ زیادہ زیورات پہن کر بھی اسکول آنے سے گریز کریں، یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ معمولی لوازمات کے ساتھ روایتی لباس کا انتخاب کریں۔ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ مرد اساتذہ کو اسکولوں کے احاطے میں منشیات، گٹکا، نسوار، ماوا، یا سگریٹ پینے کی اجازت نہیں ہے، اور طالب علموں سے پرسنل نوعیت کے کام کرانا بھی سختی سے منع ہے۔کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق خواتین اساتذہ کو گاؤن استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…