اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت کی جانب سے عید الفطر پر قیدیوں کی سزاں میں کمی کے اعلان کے بعد سزاؤں میں کمی اور رہا کیے جانے والے قیدیوں کی تعداد سامنے آگئی۔
دستاویز کے مطابق سینٹرل جیل لاہور میں 196اور اڈیالہ جیل میں 183قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔اسی طرح اڈیالہ جیل میں مجموعی طور پر 183قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق105قیدیوں کو سزاؤں میں کمی کے بعد مدت مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، ان قیدیوں کو دو دن قبل اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔