لاہور (این این آئی)بہن کی شکایت پر بھائی نے بہنوئی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں سالے نے اپنے بہنوئی کو رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاجس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے ملزم علی حسن کوگرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق بیوی دو روز قبل میکے جانے کے بہانے شہر یوسف کو اپنے ساتھ لے کر گئی اور وہاں جا کر گھریلو مسائل کا بہانہ بنا کر یوسف کو تشدد کو نشانہ بنایا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔