بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

بیٹے سے دوستی کا رشتہ،مہینے میں 2 بارملنے دبئی جا تا ہوں

datetime 17  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ مہینے میں دو مرتبہ اپنے بیٹے اذہان سے ملنے دبئی ضرور جائیں۔شعیب ملک ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور بیٹے سے اپنے تعلق سے متعلق بات چیت کی۔شعیب ملک نے بتایا کہ ان کا بیٹے کے ساتھ باپ بیٹے سے زیادہ دوستی کا رشتہ ہے اور ایک مضبوط بونڈ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے سے ملنے مہینے میں 2 مرتبہ دبئی ضرور جاتے ہیں اور اس کے ساتھ بھرپور وقت گزارتے ہیں۔شعیب ملک کے مطابق وہ جتنے دن دبئی میں رہتے ہیں، ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہی اپنے بیٹے کو اسکول ڈراپ کریں اور واپسی پر اسے پِک کریں جب کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی اس کے ساتھ حصہ لیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ والدین کا بچوں کے ساتھ دوستی کا رشتہ ہونا بہت ضروری ہے جیسے کہ میں اپنی والدہ کے بہت قریب ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو پارک لے کر جاتے ہیں اور دونوں میں وہاں فٹ بال کا مقابلہ ہوتا ہے جو اذہان کو بہت پسند ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کرلی تھی جس کے بعد سے ثانیہ اور شعیب ملک کا اکلوتا بیٹا دبئی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…