اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

امریکی پابندیاں،پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

datetime 15  مارچ‬‮  2025
آج پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)امریکا کی جانب سے چین، یورپ، میکسیکو کی درآمدات پر 10 سے 25فیصد ڈیوٹی عائد کیے جانے کے ردعمل پر انہی ممالک کی جانب سے بھی امریکی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کرنے کے اعلان سے عالمی سطح پر مہنگائی کی ایک نئی لہر سامنے آگئی ہے۔مہنگائی کی اس لہر میں اپنے سرمائے کو محفوظ بنانے کے لیے عالمی سطح پر سونے میں سرمایہ کاری رحجان بڑھ گیا ہے جس سے ناصرف عالمی سطح پر بلکہ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں تاریخ ساز بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

عالمی سطح پر گذشتہ ایک ہفتے دوران فی اونس سونے کی قیمت 74ڈالر کے اضافے سے 2984ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے جسکے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 7ہزار 700روپے کے اضافہ ہوا۔اس اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 13ہزار 700روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 6ہزار 602روپے کے اضافے سے 2لاکھ 68ہزار 947روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

ہفتہ وار کاروبار کے دوران فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 142روپے کے اضافے سے 3ہزار 530روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 122روپے کے اضافے سے 3ہزار 26روپے پر آگئی ہے۔اس نئے عالمی تجارتی جنگ کے ماحول میں روس چین بھارت سمیت دیگر ممالک ڈالر میں اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو گولڈ ذخائر میں تبدیل کررہے ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ ڈالر ممکنہ طور پر مضبوط ہونے سے ان کی کرنسی ڈی ویلیو ہوجائیں گی۔متعدد ممالک اپنی معیشت میں ڈالر کی مداخلت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ڈالر کے ذخائر فروخت کرکے سونے کی خریداری کررہے ہیں جبکہ متعدد بااثر ممالک ڈالر کے متبادل نئی عالمی کرنسی متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…