ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

کونسے سپلیمنٹس لینے سے عمر میں اضافہ ہوسکتا ہے؟

datetime 13  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، اومیگا تھری اور وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس کا باقاعدہ استعمال صحت کو بہتر بنانے اور بڑھاپے کے عمل کو سست کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

جریدہ “نیچر” میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں ماہرین نے بتایا کہ اگر تین سال یا اس سے زیادہ عرصے تک یہ سپلیمنٹس لیے جائیں تو زندگی کی مدت میں تین سے چار ماہ کا اضافہ ممکن ہے، جبکہ اگر اسے ورزش کے ساتھ شامل کیا جائے تو اس کے مثبت اثرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

محققین کے مطابق، عمر میں اضافہ ایک حیاتیاتی عمل ہے جو جسم کے خلیوں کی سطح پر ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگرچہ دو افراد کی تقویمی عمر ایک جیسی ہو سکتی ہے، لیکن ان کے جسمانی نظام کی عمر ان کے طرز زندگی اور صحت کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔

بظاہر، عمر میں چند ماہ کا اضافہ معمولی معلوم ہو سکتا ہے، لیکن اس کا صحت عامہ پر نمایاں اثر پڑ سکتا ہے، خاص طور پر بڑھتی عمر سے جڑے مختلف طبی مسائل کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ تحقیق DO-HEALTH ٹرائل کے ڈیٹا پر مبنی ہے، جس میں 2012 سے 2014 کے دوران پانچ یورپی ممالک میں معمر افراد پر وٹامن ڈی، اومیگا تھری اور ورزش کے اثرات کا تجزیہ کیا گیا۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…