اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جنرل بک آف اگنورنس کے چھوتھے ایڈیشن میں درج ہے کہ امریکی کیمسٹ رابٹ کارنیلیس نے 1839میں اپنی پہلی سیلفی پوٹریٹ بنائی۔ انہیں سیلفی بنانے کے لیے ایک پوزیشن میںمکمل ایک منٹ کے لیے کھڑے رہنا پڑا۔ قدیم مصرمیں پتھر کی سیلفی موجود ہے جو 1365قبل مسیح میں باک نامی مورتکار کی بنائی ہوئی ہے۔ پہلی فوٹوگراف 1826میں بنائی گئی تھی یہ قدرے مدھم تھی اور بنانے کے ایک گھنٹے بعد واضح ہوئی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں