اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

datetime 11  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ دنیا بھر میں جاری ہے اور پہلا عشرہ مکمل ہو چکا ہے۔ دیگر اسلامی ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی روزے رکھنے کے ساتھ ساتھ عید الفطر کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

عید الفطر سعودی عرب میں ممکنہ طور پر 30 یا 31 مارچ کو منائی جائے گی، جس کا حتمی فیصلہ چاند کی رویت پر ہوگا۔ تاہم، سعودی وزارت افرادی قوت نے پہلے ہی نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے لیے عید کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

مقامی اخبار اخبار 24 کے مطابق، وزارت نے عید الفطر کے سلسلے میں چار دن کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعطیلات اتوار 30 مارچ سے شروع ہو کر 2 اپریل تک جاری رہیں گی۔

اس کے علاوہ، عید الاضحیٰ کے موقع پر چھ دن کی تعطیلات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ یہ چھٹیاں 9 ذوالحجہ 1446ھ، یعنی 5 جون 2025 سے شروع ہوں گی اور 10 جون 2025 تک جاری رہیں گی۔

رپورٹ کے مطابق، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور سرحدی علاقوں میں حج و عمرہ زائرین کی سہولت کے پیش نظر مخصوص برانچیں دوران تعطیلات بھی معمول کے مطابق کام کرتی رہیں گی تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…