ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سونا اسمگل کرنے پر زیر حراست اداکارہ کے بھارتی ایجنسی پر سنگین الزامات

datetime 11  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)جنوبی بھارتی اداکارہ رانیہ را نے محکمہ ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی)کے اہلکاروں پر دورانِ تفتیش ہراسانی اور تضحیک کا الزام عائد کیا ہے۔ رانیہ را کو دبئی سے سونا اسمگل کرنے کے الزام میں بینگلور ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔عدالتی سماعت کے دوران رانیہ را نے دعوی کیا کہ تفتیش کے دوران انہیں دھمکایا اور ہراساں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ سوالات کے جواب نہ دیتیں تو اہلکار انہیں دھمکاتے اور کہتے کہ تمہیں پتہ ہے اگر تم نے نہ بولا تو کیا ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں جسمانی طور پر نقصان نہیں پہنچایا گیا لیکن زبانی بدسلوکی کی گئی جس سے انہیں شدید ذہنی دبا کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ڈی آر آئی اہلکاروں کی جانب سے رانیہ را کے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رانیہ را دورانِ تفتیش سوالات کا جواب دینے سے انکار کرتی رہیں اور ہر بار خاموش رہتی تھیں۔تفتیشی افسر کے مطابق رانیہ را کو شواہد دکھانے اور مخصوص سوالات کرنے کے باوجود بھی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی رانیہ را عدالت میں داخل ہوئیں، ان کے وکیل نے انہیں ہدایات دی تھیں کہ کیا کہنا ہے۔ان بیانات کے بعد جج نے رانیہ را کے وکلا سے سوال کیا کہ کیا وہ ان کے بیانات پر اثر انداز ہو رہے ہیں؟ عدالتی کارروائی جاری ہے اور مزید تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…