بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

بنوں کینٹ حملے میں ہلاک 16 دہشتگردوں بارے ہولناک انکشاف سامنے آگیا

datetime 11  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، حملے میں شامل 16 دہشت گردوں میں سے 2 حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے میں شامل 16 دہشت گردوں میں سے اب تک 2 حملہ آوروں کی شناخت ہوئی ہے، دونوں دہشت گردوں کی شناخت عبد الہادی عرف حماس مہاجر اور شمس اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کے صوبہ پکتیا سے تھا، ایک حملہ آور افغانستان کے صوبہ پکتیا کے گاؤں دروزی کا رہائشی تھا۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم دیگر حملہ آوروں کی شناخت اور خاندانی تفصیلات اکھٹی کر رہی ہے۔

خیال ر ہےکہ بنوں کینٹ کی دیوار کے قریب 4 مارچ کو 2 خودکش حملے ہوئے تھے جس کی ذمہ داری کالعدم تنظیم گل بہادر گروپ نے قبول کی تھی۔ بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تمام 16 حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…