جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

جاپان میں صرف ڈھائی مربع فٹ کا دنیا کا سب سے چھوٹا پارک سامنے آگیا

datetime 4  مارچ‬‮  2025 |

ٹوکیو (این این آئی)صرف ڈھائی مربع فٹ کا پارک دنیا کا سب سے چھوٹا پارک قرار دیدیا گیا۔ یہ جاپان کے علاقے ناگائی زومی میں واقع ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع یہ پارک ناگائی زومی ٹائون ہال کے قریب ہے اور اسے 1988 میں اس وقت تخلیق کیا گیا جب ناگائی زومی ٹائون کے کنسٹرکشن منیجمنٹ ڈویژن کا ایک ورکر امریکا کے ایک دورے سے واپس آیا۔

دراصل اس ورکر نے امریکی ریاست اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ میں مل اینڈز پارک دیکھا جسکا رقبہ 3.1 مربع فٹ تھا اور جاپانی پارک سے قبل سب سے چھوٹے پارک کا ریکارڈ اسکے پاس تھا۔ کنسٹرکشن منیجمنٹ ڈویژن کے ایک ٹیم لیڈر شوجی کویاما نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ امریکی پارک کو دیکھنے کے بعد ہم چاہتے تھے کہ اس سے بھی چھوٹا پارک تخلیق کیا جائے جس کے بعد 1988 میں یہ مکمل ہوا لیکن شہر کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل نہیں ہوا، اسکی وجہ یہ ہے کہ گنیز کی جانب سے گزشتہ دسمبر تک اسکی پیمائش نہیں ہوئی تھی۔ لیکن اب اسے دنیا کا سب سے چھوٹا پارک ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…