اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

آپ کے لیے مزید لڑکے نہیں ڈھونڈوں گا؛ فہد مصطفی کا ثنا جاوید پر لائیو شو میں طنزیہ وار

datetime 3  مارچ‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور شو ہوسٹ فہد مصطفی نے ایک بار پھر اپنے مزاحیہ انداز سے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ رمضان اسپیشل گیم شو کے دوران انہوں نے اداکارہ ثنا جاوید پر ایسا طنزیہ وار کیا کہ پوری محفل قہقہوں سے گونج اٹھی۔فہد مصطفی کا شو نہ صرف تفریح کا ایک بہترین ذریعہ ہے، بلکہ اس کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ جو بھی اس شو کا حصہ بنتا ہے، وہ شادی کے بندھن میں بندھ جاتا ہے۔

کیا یہ محض اتفاق ہے یا فہد مصطفی کی رشتہ فکس کرنے کی صلاحیت؟ یہ سوال تو ہر کسی کے ذہن میں ہے!فہد مصطفی کے گیم شو میں ثنا جاوید ایک بار پھر مہمان کے طور پر شامل ہوئیں اور دوران پروگرام انھوں نے فہد سے کہا، مجھے یہاں لڑکے نظر نہیں آ رہے، براہ کرم گیم کیلیے چند لڑکے ڈھونڈ دیں۔اس پر فہد نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں جواب دیا، یہاں بہت سے لڑکے موجود ہیں، ہجوم میں دیکھیں! لیکن اب میں آپ کیلیے مزید لڑکے نہیں ڈھونڈوں گا۔

ایک تو میں پہلے ہی ڈھونڈ چکا ہوں!فہد کے اس طنزیہ جملے نے نہ صرف ثنا جاوید کو شرمندہ کردیا، بلکہ پورے اسٹوڈیو کو ہنسی کے قہقہوں سے بھر دیا۔ ثنا نے فہد کو روکنے کی کوشش کی، لیکن تب تک یہ لمحہ کیمرے میں قید ہوچکا تھا۔ جیسے ہی یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، صارفین کے ملے جلے ردعمل سامنے آنا شروع ہو گئے۔کچھ صارفین نے کہاکہ فہد نے ثنا کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، اور وہ اس طنز کی مستحق تھیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، انہیں شادی کے فورا بعد جیتو پاکستان میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا۔ جبکہ کچھ نے فہد کے مزاحیہ انداز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعی شو کو زندہ دل بنا دیتے ہیں۔یاد رہے کہ فہد مصطفی کے شو میں شامل ہونے والی کئی مشہور شخصیات شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ ثنا جاوید اور شعیب ملک بھی اس پروگرام میں مہمان کی حیثیت سے شامل ہوئے تھے جو کہ اب لائف پارٹنر کے طور پر اس کا حصہ بن رہے ہیں۔ اسی طرح کبری خان بھی شادی کے بعد اس شو میں نظر آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…