اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

روہت شرما کی انجری، بھارتی ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟

datetime 1  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم دو میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف آخری گروپ مرحلے کے میچ سے قبل ٹیم کو انجری کی وجہ سے پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں کرنی ہوں گی۔کپتان روہت شرما کو ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ آئندہ میچ سے باہر ہوسکتے ہیں۔روہت شرما کی جگہ نائب کپتان شبمن گل بطور کپتان ڈیبیو کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روہت شرما نے بدھ کے روز ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا اور وہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ گفتگو کرتے دکھائی دیے البتہ انہوں نے ہلکی پھلکی جاگنگ کی۔کیویز کے خلاف میچ گروپ اے کی ٹاپ ٹیم کے لحاظ سے اہم ہے تاہم 4 مارچ اگر کپتان نے آرام کیا تو شبمن گل ٹیم کی قیادت کرتے دکھائی دیں گے۔24 سالہ کھلاڑی نے پاکستان کے خلاف 46 رنز بنائے تھے اور بنگلادیش کے خلاف سنچری اسکور کی تھی۔اگر روہت شرما نہیں کھیلتے تو شبمن گل کے ساتھ اوپننگ کے ایل راہول کرسکتے ہیں جبکہ رشبھ پنت بھی اس سے قبل وائٹ بال کرکٹ میں اوپننگ کرچکے ہیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…