منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

پا کستانی تاجروں کیلئے عمان نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 28  فروری‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)سلطنت عمان کے قونصل جنرل سمیع عبداللہ سلیم الخانجاری نے کراچی کے تاجروں کو عمان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جس سے کراچی کے تاجر بہت زیادہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ عمان میں پیٹروکیمیکلز سمیت دیگر شعبوں میں تجارتی کی نئی راہیں تلاش کی جاسکتی ہیں جہاں مشترکہ شراکت داری اور کاروباری معاہدوں کے ذریعے دونوں ملکوں کی تاجر برادری نہ صرف ایک دوسرے کے قریب آسکتی ہے بلکہ دونوں ملکوں کی معیشتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اقتصادی تعلقات بھی مزید مستحکم ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن( پی سی ڈی یم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد کی سربراہی میں عمان کے قونصلیٹ میں مدعو کے لیے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ وفد میں چیف کوآرڈینٹر عارف بالاگام والا، عمران چٹی اور احمد جہانگیر شامل تھے۔قونصل جنرل نے پی سی ڈی ایم اے کے وفد کو عمان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ عمان میں پیٹروکیمیکلز سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کا جائزہ لیں اور عمان کے تاجروں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس میٹنگز شیڈول کریں جس کا اہتمام قونصلیٹ کرے گا جبکہ پی سی ڈی ایم اے کی سفارش پر ویزے میں بھی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین باہمی تجارت کے فروغ اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بھی زور دیا اور مشترکہ طور پر باہمی تعاون پر بھی اتفاق کیا۔چیئرمین پی سی ڈی ایم اے سلیم ولی محمد نے قونصل جنرل کو کیمیکلز اینڈ ڈائز سیکٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور صنعتی خام مال کی درآمد کے حوالے سے عمان میں دستیاب ڈائز اینڈ کیمیکلز سیکٹر سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے قونصل جنرل سے عمان کے تاجروں کے ساتھ بی ٹو بی میٹنگز، رابطوں اور تجارتی مواقعوں کی دستیابی پر بھی تبالہ خیال کیا۔ انہوں نے قونصل جنرل کی جانب سے وفد کے دورے کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی طرف سے وفود کے تبادلے سے باہمی تجارت کو فروغ حاصل ہوگا اور کاروباری رابطے بھی وسیع ہوں گے جس سے پاکستان اور عمان ایک دوسرے کی تجارتی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…