جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، آئی ایس پی آر نے گانا جاری کردیا

datetime 26  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گانا جاری کردیا۔آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تحت پاک فضائیہ نے 27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کا تاریخ ساز دفاع کیا تھا،اس سے قبل 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے جعلی سر جیکل اسٹرائیک کا ڈراما رچایا تھا۔بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کینام پر رات میں پاکستانی فضائی حدودکی خلاف ورزی کی، مودی نے طیاروں کے بادلوں میں چھپ کر کارروائی کرنے کا مضحکہ خیز بیان دیا تھا۔

پاک فضائیہ کے جوانوں نے 27 فروری کو ایک بھارتی طیارہ مار گرایا اور وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو قیدی بنالیا تھا، جسے بعد ازاں بھارت کے حوالے کیا گیا تھا۔ابھی نندن کی گرفتاری، اسے پاک فوج کی جانب سے مہمان کے طور پر رکھنے اور چائے پلانے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی اس وقت وائرل ہوئی تھیں۔پاک فوج نے مذکورہ آپریشن کو 6 سال مکمل ہونے پر ‘دشمناں سن’ نامی گانا جاری کردیا۔گلوکار کامران اکھن کی جانب سے گائے گئے جانے میں تینوں افواج کو وطن کی حفاظت اور جوانوں کو سر کی بازی کھیلتے دکھایا گیا ہے۔گانے کی شاعری احمد عظیم نے لکھی ہے جب کہ اس کی موسیقی علی مصطفی پروڈکشن نے ترتیب دی ہے۔گانے کو آئی ایس پی آر کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا، جہاں اسے چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں بار دیکھا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…