منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ کا متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے

datetime 23  فروری‬‮  2025 |

دبئی (این اگین آئی)بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں نہ صرف ون ڈے انٹرنیشنل میں 158 کیچز پکڑ کر بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ ایک روزہ کرکٹ میں اپنے 14 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی ٹیم نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 241 رنز پر آل آٹ کردیا، اس دوران ویرات کوہلی نے 2 کیچز پکڑے۔

پاکستان کے خلاف میچ کے دوران جہاں ہرشت رانا اور کلدیپ یادو نے کیچز چھوٹے ، وہیں ویرات کوہلی نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کیچ تھامے۔بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ سابق کپتان اظہر الدین کے پاس تھا، جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 156 کیچز پکڑے تھے۔ محمد اظہرالدین نے 334 ون ڈے میں 156 کیچز کیے تھے۔ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 2 کیچز پکڑ کر یہ ریکارڈ برابر کردیا تھا، تاہم، آج انہوں نے کلدیپ یادو کی گیند پر پہلے پہلے نسیم شاہ کا کیچ تھاما اور پھر آخری اوور میں ہرشت رانا کی گیند پر خوشدل شاہ کا کیچ پکڑ کر یہ ریکارڈ قائم کیا۔

انہوں نے اب تک اپنے 299 میچز میں 158 کیچز پکڑے ہیں۔علاوہ ازیں، ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے صرف 15 رنز درکار تھے، انہوں نے حارث رف کو شاندار چوکا مارکر یہ سنگ میل عبور کیا۔ویرات کوہلی اس فارمیٹ میں سچن ٹنڈولکر اور کمار سنگاکارا کے بعد 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 287 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے حاصل کررکھا ہے، انہوں نے 448 میچز میں 218 کیچز پکڑے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…