منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سےباہر ہوگئے

datetime 20  فروری‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں شکست کے بعد میزبان پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ بھارت سے کھیلنے کے لیے کراچی سے دبئی روانہ ہوگئی جبکہ پاکستانی ٹیم کو دھچکہ لگا ہے کہ فخر زمان ٹورنامنٹ سے آئوٹ ہوگئے ہیں اور وہ دبئی بھی نہیں گئے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ سے بڑی شکست کا داغ لگنے کے بعد میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم روایتی حریف بھارت سے مقابلے کے لیے کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی۔

قومی ٹیم آج دبئی پہنچنے کے بعد آرام کرے گی اور کل سے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ اتوار 23 فروری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس سے قبل بھارت آج بنگلہ دیش کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔پاکستان کو افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کے بعد سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے بھارت کو لازمی ہرانا ہوگا۔ادھرقومی ٹیم کے اوپنر کھلاڑی فخر زمان کے سکین کے بعد اسے ٹورنامنٹ سے آئوٹ ہونے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

فخر زمان نے سینے کے دائیں جانب تکلیف کی شکایت کی تھی جس کے بعدنیوزی لینڈ کے خلاف انہیں اوپننگ کیلئے نہ بھیجا گیا تاہم بعدمیں آکر کھیلے۔نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کے دوران شاہین آفریدی کے پہلے ہی اوور میں فخر زمان باؤنڈری لائن پر انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے۔فخر زمان میدان سے باہر جانے کی وجہ سے اننگز اوپن نہیں کرسکے اور انہیں 20 منٹ کی تاخیر سے بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا ان کی جگہ سعود شکیل کو اننگز کا آغاز کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…