منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں سویا بین کی درآمد کا آغاز، مرغی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

datetime 11  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) امریکا سے سویا بین کی درآمد کے بعد مرغی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ، سویا بین کی درآمد پر پابندی سے فیڈ مہنگی ہوگئی تھی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سویا بین کی درآمد کا آغازہوگیا،قانون سازی ہونے کے بعد 2 سال میں پہلا جہاز پورٹ قاسم پرلنگرانداز ہوا۔امریکا سے سویابین کی درآمد کے بعد مرغی کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے ، سویابین کی درآمدپرپابندی سے فیڈمہنگی ہوگئی تھی اور خوراک مہنگی ہونے سے مرغی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔کراچی میں پورٹ قاسم کے ایف اے پی ٹرمینل پر ہونے والی تقریب سے خطاب میں امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربوم نے کہا کہ امریکی سویابین پر پابندی سے پاکستان میں مرغی اور انڈے مہنگے ہوئے۔

پاکستان انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کی ڈی جی فرزانہ الطاف نے کہاکہ جینٹک موڈیفائڈ سویابین کی درآمد کے حوالے پارلیمنٹ نے قانون پاس کیا ہے، جس کے بعد سویا بین کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے ۔سولوینٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شین محمود نے کہا کہ دو سال پاکستان نے منگی ترین سویا بین خریدی ہے جس سے اضافہ قیمتی زرمبادلہ خرچ کرنا پڑا تھا۔نجی ادارے کے ریجنل ڈائریکٹر کیون رویپ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غذائی قلت ہے جس کی وجہ سے 40 فیصد بچوں کی نشوونما متاثر ہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…