منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلش کرکٹ ٹیم کے لئے بری خبر

datetime 11  فروری‬‮  2025 |

لندن (این این آئی)انگلینڈ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر جیکب بیتھل انجری کے سبب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ بھارت کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے جیکب بیتھل پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔

نوجوان آل راؤنڈر نے ستمبر میں انگلینڈ کے لیے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا، بھارت کے خلاف ناگپور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں انجرڈ ہو گئے تھے۔اس میچ میں 21 سالہ بیتھل نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 51 رنز بنائے اور شریاس ائیر کو آؤٹ بھی کیا۔بیتھل بھارت کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز سے انجری کے باعث باہر ہوگئے تھے اور انگلینڈ نے ٹام بینٹن کو اتوار کو دوسرے ون ڈے سے قبل ٹیم میں شامل کیا تھا۔انگلش کپتان جوز بٹلر نے بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جیکب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں۔

یہ ان کے لیے واقعی افسوسناک خبر ہے کیونکہ وہ گزشتہ میچ میں اچھا کھیلے تھے اور وہ ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ بٹلرکا کہنا تھا کہ بیتھل کا چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونا انگلینڈ کے لیے اچھی خبر نہیں ہے، کیونکہ وہ حالیہ دنوں میں انگلینڈ کے سب سے شاندار کھلاڑیوں میں شمار کیے جا رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…