بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

خاتون مداح مرنے سے قبل اربوں روپے کی جائیداد سنجے دت کے نام کرگئیں

datetime 10  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار سنجے دت کی خاتون مداح نے اربوں روپے کی جائیداد اداکار کے نام کردی۔مداح اداکاروں کو اسٹارز بناتے ہیں اور مداح اپنے پسندیدہ اداکار سے ملنے کیلئے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہوتے ہیں۔ مداحوں کی دیوانگی کئی بار اداکاروں کیلئے مشکل کھڑی کردیتی ہے لیکن اب ایک مداح کا ایسا عمل سامنے آیا ہے جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ خاتون مداح مرنے سے قبل وصیت میں 72 کروڑ بھارتی روپے )2 ارب 29 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے)کی جائیداد اپنے پسندیدہ اداکار سجنے دت کے نام کرگئیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 2018 میں سنجے دت کے پاس خاتون مداح نشا پٹیل کے مرنے کے ایک دن بعد پولیس کا فون آیا اور بتایا کہ خاتون مداح نے اپنے بینک اکانٹس اور جائیداد آپ کے نام کر رکھی ہے جس کی مالیت 72 کروڑ بھارتی روپے ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نشا نے مرنے سے قبل وصیت میں ساری جائیداد میں سنجے دت کو نامزد کیا جس کی تصدیق اب ان کے وکیل نے بھی کردی ہے۔ان کے وکیل نے بتایاکہ سنجے دت نشا کو نہیں جانتے اس لیے وہ اس جائیداد پر دعوی نہیں کریں گے اور بالکل بھی اس میں سے حصہ نہیں لیں گے۔خیال رہے کہ سنجے دت 295 کروڑ بھارتی روپے مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں، ان کے پاس ممبئی اور دبئی میں گھر ہیں اور ایک فلم کا 5 سے 8 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیتے ہیں۔ان کے پاس لگژری گاڑیاں بھی ہیں جن میں رولز روئس، رینج روور، فراری، اوڈی اور بی ایم ڈبلیو شامل ہیں جن کی مالیت کروڑوں میں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…