ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

نہرو نے 1962 کی بھارت چین جنگ میں امریکہ سے مدد مانگی تھی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے 1962 کی بھارت چین جنگ کے دوران امریکہ سے مدد مانگی تھی۔ سابق امریکی سفارتکار بروس ریڈل کی نئی کتاب میں بتایا گیا ہے کہ ما زے تنگ نے جواہر لعل نہرو کو بے عزت کرنے کے لئے بھارت پر حملہ کیا کیونکہ نہرو تیسری دنیا میں ایک لیڈر کے طور پر سامنے آرہے تھے۔ جنگ میں ناکامی بھارت کے ساتھ ساتھ جان ایف کینیڈی کے لئے بھی شرمندگی کا باعث بنی۔ ریڈل نے مزید لکھا ہے کہ جنگ میں چین تیزی کے ساتھ بھارتی سرزمین پر قبضہ کر رہا تھا اور نقصان پہنچا رہا تھا۔ اس دوران نہرو نے اس وقت کے امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے نام خط لکھا اور مطالبہ کیا کہ اسے چینی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ائیر ٹرانسپورٹ اور فائر طیارے دیئے جائیں۔ اس خط کے فوری بعد نہرو نے کینیڈی کو ایک اور خط تحریر کیا اور اسے واشنگٹن میں بھارتی سفیر کے ذریعے پہنچایا گیا۔ خط کے مطابق نہرو نے 12 سکواڈرنز کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ تبت پر بمباری کے لئے بی 47 طیاروں کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ بھارت چاہتا تھا امریکہ چینی فوج کو شکست دینے کے لئے اس کا ساتھ دے۔ نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے نے خط پہنچنے سے قبل ہی جان ایف کینیڈی کو آگاہ کردیا تھا کہ نہرو اس طرح کا خط لکھ رہے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…