اسلام آباد(این این آئی)ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی کا اپنے خاندان یا جاننے والوں میں کسی کی طلاق ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔عوامی آرا جاننے والے ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا۔سروے میں ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی کا اپنے خاندان یا جاننے والوں میں کسی کی طلاق ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سروے میں 20فیصد پاکستانیوں نے گزشتہ چھ ماہ میں کسی جاننے والے کی طلاق ہونے کا بتایا جبکہ 77فیصد نے کہا کہ ان کے یہاں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ خاندان میں طلاق کے واقعات سے خواتین زیادہ آگاہ نکلیں، خواتین میں سے 22فیصد اور مردوں میں 19فیصد نے کسی جاننے والے کی طلاق ہونے کا بتایا۔