جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

بالی ووڈ کے معروف اداکار کی نئی تصویر نے سب کو حیران کردیا، پہچانیے یہ کون ہے؟

datetime 31  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عامر خان کا نیا روپ، مداحوں کو حیران کر گیابالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان ایک بار پھر اپنی منفرد اداکاری سے سب کو چونکانے کے لیے تیار ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں انہیں قدیم دور کے انسان (Caveman) کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں عامر خان کو پروستھیٹکس، نقلی داڑھی اور خصوصی میک اپ کے ساتھ ایک منفرد انداز میں دکھایا گیا ہے، جبکہ ان کے بوسیدہ اور پرانے کپڑوں نے اس کردار کو مزید حقیقی بنا دیا ہے۔

جیسے ہی یہ ویڈیو سامنے آئی، سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کرنے لگے کہ آیا یہ کسی فلم کا منظر ہے یا کسی اشتہار کا حصہ۔ کچھ رپورٹس کے مطابق، یہ صرف ایک کمرشل کے لیے کیا گیا ہے، لیکن عامر خان کے مداح اب بھی اصل حقیقت جاننے کے منتظر ہیں۔اسی دوران، ایک اور ویڈیو میں ممبئی کی سڑکوں پر ایک شخص کو لمبی داڑھی اور پرانے کپڑوں میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا، جسے دیکھ کر لوگ اسے عامر خان سمجھنے لگے۔

اس منظر نے مداحوں میں مزید تجسس پیدا کر دیا، اور سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے اور تجزیے سامنے آنے لگے۔واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بعد کچھ عرصے کے لیے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی، تاہم اب وہ ستارے زمین پر کے ذریعے دوبارہ پردے پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ یہ فلم 2007 کی سپرہٹ تارے زمین پر کا تسلسل قرار دی جا رہی ہے، جس میں ایک اور اہم سماجی مسئلے کو اجاگر کیا جائے گا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…