بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کی ”ڈرون دوڑ ”میں بھارت کو زبردست شکست

datetime 29  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)کچھ عرصہ قبل مودی سرکار اور انڈین آرمڈ فورسز چیفس نے” 4 ارب ڈالر” کی خطیر رقم خرچنے پر 31 امریکی اسلحہ بردار ڈرون MQـ9B ریپرخریدنے کا فیصلہ کیا تو وہ بھارتی عسکری ماہرین کی شدید تنقید کی زد میں آ چکے.جن کا کہنا ہے، بھارت کو مقامی ساختہ ڈرون منصوبوں پہ سرمایہ کاری کرنی چاہیے مگر وہ بیرون ممالک سے بدستور مہنگا اسلحہ خرید رہا ہے لہذا مودی سرکار کے ”میک انڈیا گریٹ”نظریے کی تو مٹی پلید ہو گئی۔جواباً ملٹری چیفس نے یہ کہہ کر تنقیدی توپوں کا رخ اپنے ہی سائنس دانوں اور ماہرین کی جانب موڑ دیا کہ اربوں روپے خرچنے اور کئی برس گذرنے کے بعد بھی وہ ایسا مسلح ڈرون نہیں بنا سکے جسے بھارت کی برّی، فضائی اور بحری افواج اعتماد سے استعمال کریں۔

بھارت نگرانی کے ڈرون توبنا چکا مگر اسلحے سے لیس ایک بھی ڈرون نہیں بنا پایا۔ بھارتی ماہرین پچھلے پندرہ سال سے TAPASـBHـ201 اور آٹھ سال سے CATS یعنی (Combat Air Teaming System)نامی اسلحہ بردار ڈرون بنانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر کامیاب نہ ہوئے۔بھارتی سائنس دان اور انجینئر بار بار تجربات کرتے مگر ہر تجربے سے نئی خامی نکل آتی ہے۔ یہ عسکری سائنس و ٹکنالوجی میں ان ماہرین کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔مودی سرکار نے بھارتی ماہرین کو اربوں نہیں کھربوں روپے فراہم کر رکھے ہیں کہ عالمی قوت بننے کا خواب پورا ہو مگر وہ کم وسائل میں کام کرتے پاکستانی ماہرین فن کا مقابلہ نہیں کر پاتے تو چینی و امریکیوں کا سامنا خاک کریں گے؟یاد رہے، پاکستان کے سرکاری اداروں کے ماہرین ”تین اسلحہ بردار ڈرون ”ایجاد کر چکے۔

نیسکوم کا ”برّاق ”ڈرون 2013ء میں بنا جو ”برق”میزائیل سے لیس ہے۔جی آئی ڈی ایس کے ماہرین کی زیر قیادت ”شہپر دوم”2021ء اور ”شہپر سوم ”حال ہی میں بنے۔ سٹیٹ ا?ف دی ا?رٹ شہپر سوم مسلح ڈرون میزائیل کے علاوہ بم اور راکٹ بھی دشمن پہ چھوڑ کر کاری وار کرتا ہے۔ماہرین کے نزدیک یہ امریکی MQـ1C گرے ایگل ڈرون سے بہتر ہے۔پاکستانی ڈرون ہمارے کم وسیلہ ماہرین کی محنت شاقہ، ذہانت اور پیش بینی کا نمایاں ثبوت ہیں جنھوں نے قومی دفاع مضبوط بنایا۔ حال و مستقبل پہ مسلسل نظر رکھے قیادت کی بدولت پاکستان عسکری سائنس وٹکنالوجی میں ہمیشہ بھارت سے دو قدم آگے رہتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…