لاہور(نیوزڈیسک) این اے 122،عمران خان کادھماکہ خیزاعلان ،پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان بدھ کے روزلاہورجائینگے ۔حلقہ این اے 122کے کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے گیارہ اکتوبرکوحلقہ این اے 122کے ضمنی انتخابات کے موقع پرلاہورآناتھامگربعض وجوہات کی بناءپروہ نہیں آئے تھے ۔ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان بدھ کولاہورآئیں گے اورحلقہ این اے 122گڑھی شاہومیں شام پانچ بجے کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔ذرائع کے مطابق بدھ کے روزعمران خان این اے 122کے حوالے سے تحریک انصاف کے شدیدردعمل کابھی اعلان کرسکتے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں