منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

بالی وڈ کے نامور ہدایتکار رام گوپال ورما کو 3 ماہ قید کی سزا

datetime 24  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے نامور ہدایتکار رام گوپال ورما کو 3 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے فلم ساز رام گوپال ورما کو 7سال پرانے چیک بانس کیس میں 3ماہ قید کی سزا سنائی۔”ستیہ” اور”رنگیلا”جیسی مشہور فلموں کے ہدایتکار رام گوپال ورما سماعت کے دوران عدالت میں موجود نہیں تھے، جس کے باعث عدالت نے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔

عدالت نے رام گوپال ورما کو شکایت کنندہ”شری”نامی کمپنی جو(ہارڈ ڈسک کا کاروبار کرتی ہے)کو 3 لاکھ 72 ہزار 219 بھارتی روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔شری کمپنی کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ تنازعہ 2018 میں شروع ہوا جب کمپنی نے رام گوپال ورما کی پروڈکشن کمپنی کی درخواست پر ہارڈ ڈسک فراہم کیں۔ فروری اور مارچ 2018 کے درمیان 2 لاکھ 38 ہزار 220 روپے کے ٹیکس انوائسز جاری کیے گئے۔

شکایت کنندہ کے مطابق رام گوپال ورما کی کمپنی کی جانب سے 1 جون 2018 کو ایک چیک جاری کیا گیا لیکن ناکافی فنڈز کی وجہ سے یہ چیک بانس ہو گیا۔ اس کے بعد کمپنی نے 22 اگست 2018 کو دوسرا چیک جاری کیا، یہ یقین دہانی کراتے ہوئے کہ ادائیگی کی جائے گی۔ تاہم، یہ چیک بھی بانس ہو گیا۔کمپنی نے رقم کی وصولی کے لیے مختلف کوششیں کیں اور رام گوپال ورما کو قانونی نوٹسز بھی بھیجے۔اس معاملے پر رام گوپال ورما نے بھی ایک وضاحتی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ 7 سال پرانا کیس ہے جس میں 2 لاکھ 38 ہزار روپے کی رقم کا معاملہ ایک سابق ملازم سے جڑا ہوا ہے۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…