منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

وریندر سہواگ اور اہلیہ کے درمیان شادی کے 20 سال بعد علیحدگی کی خبریں

datetime 24  جنوری‬‮  2025 |

نئی دہلی(این این آئی) سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ آرتی اہلاوت کے درمیان شادی کے 20 سال بعد علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے جس کے بعد ان کے حوالے سے قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سہواگ اور آرتی کئی مہینوں سے علیحدہ رہ رہے ہیں اور ان کے درمیان علیحدگی ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا ۔وریندر سہواگ اور آرتی اہلاوت 2004 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اوران کے دو بیٹے اریاویر اور ویدانت ہیں۔وریندر سہواگ اور آرتی اہلاوت کو ایک مضبوط جوڑی کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے جو سہواگ کے کرکٹ کریئر اور خاندانی زندگی کے درمیان توازن قائم رکھتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیوالی کی تقریبات کے دوران سہواگ نے اپنے بیٹوں اور اپنی والدہ کے ساتھ تصاویر تو سوشل میڈیا پر شیئر کیں لیکن ان میں ان کی اہلیہ کا کوئی ذکر یا تصویر شامل نہیں تھی جس سے ان کی علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت ملی۔خیال رہے کہ اب تک سہواگ اور آرتی میں سے کسی نے بھی علیحدگی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہیتاہم ان کی دوری اور حالیہ واقعات ان خبروں کو تقویت دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…