لاہور( این این آئی)قومی ٹیم کے کرکٹر و سابق کپتان بابراعظم پر مبینہ زیادتی کے مقدمے میں خاتون کو عدالت طلب کرلیا۔بابراعظم کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کے عدالتی حکم کے خلاف جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت آئندہ سماعت پر خاتون طلب کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے خاتون کا بیان بھی لکھ کر پیش کرنے کا حکم دیا۔
جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ریمارکس دئیے کہ اگر مقدمہ مدعیہ خاتون کیس کو آگے نہیں بڑھانا چاہتی تو اسے ختم کردیا جائے۔خاتون نے درخواست گزار نے سابق کپتان بابراعظم پر ریپ، ہراساں کرنے، بلیک میلنگ اور پیسے بٹورنے کا الزام عائد کررکھا ہے جبکہ کرکٹر کا موقف ہے کہ الزامات بے بنیاد ہیں اور شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔بابراعظم کا موقف ہے کہ عدالت ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔