ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان جانے کی دھمکی دے دی۔راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں ٹک ٹاک سے پابندی نہیں ہٹی تو پاکستان چلی جاوں گی۔بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جا کر شادی کرلوں گی، وہاں حلوہ پوری کھاوں گی۔
انہوں نے اپنے بیان میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل راکھی ساونت کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں انہوں نے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔راکھی ساونت نے اپنے انٹرویو میں نہ صرف پاکستانی لڑکوں کی طرف دلچسپی ظاہر کی بلکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے لیے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔انہوں نے دوسری شادی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے اس بار میں دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کروں۔