پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آسٹریا نے پاکستان کیلئے بڑا اعلان کردیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا(نیوزڈیسک)آسٹریا کی آئل اینڈ گیس کمپنی (او ایم وی) نے سندھ کے لطیف ایکسپلوریشن بلاک میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔کمپنی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیاکہ قدرتی گیس لطیف ساو ¿تھ ون کے ایک کنویں میں دریافت کی گئی جس کی مقدار ڈھائی ہزار بیرل خام تیل کے مساوی ہے۔کمپنی نے دریافت کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں گیس کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔او ایم وی کمپنی کے بورڈ ممبر اور ایکسپلوریشن اور پروڈکشن انچارج جان پلیننگر نے اپنے بیان میں کہا کہ قدرتی گیس کی یہ دریافت کو قابل استعمال بنا کر ہم پاکستان میں گیس کی پیداوار کو مزید بہتر بناسکیں گے۔آسٹریا کی کمپنی او ایم وی 1991 سے سندھ میں تیل و گیس کی تلاش میں مصروف ہے . یہ ساون، لطیف، تاجل اور مہر گیس فیلڈ میں قدرتی گیس نکال کر انہیں سپلائی کر رہی ہے۔لطیف گیس فیلڈ میں اس کا حصہ 33 اعشاریہ 4 فیصد ہے جبکہ دیگر حصہ داروں میں پاکستان پیٹرولیم کمپنی اور اٹلی کا توانائی کے منصوبوں پر کام کرنے والا گروپ ’انی‘ شامل ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں بجلی کے ساتھ ساتھ رواں سال سے گیس کی لوڈشیڈنگ کا بھی آغاز ہوچکا ہے جس سے بجلی کے ستائے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…