ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو کولڈ پلے کے فرنٹ مین کرس مارٹن نے اپنے ممبئی کنسرٹ کے دوران خراج تحسین پیش کیا، جس نے شائقین کے دل جیت لیے۔کنسرٹ میں کرس مارٹن نے اپنے پرفارمنس کے دوران کہا: شاہ رخ خان ہمیشہ کے لیے!مارٹن کے ان الفاظ پر اسٹیڈیم شائقین کے شور سے گونج اٹھا، اور یہ لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔
شاہ رخ خان نے اس دل چھو لینے والے لمحے پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر کرس مارٹن کا شکریہ ادا کیا۔شاہ رخ کی بیٹی سوہانا خان نے بھی کنسرٹ میں شرکت کی اور اپنے انسٹاگرام پر یادگار لمحات شیئر کیے۔ انہوں نے اپنے والد کے لیے اس خراج تحسین پر خوشی کا اظہار کیا۔کولڈپلے اس وقت اپنی ”میوزک آف دی سفیئرز ورلڈ ٹور”کے سلسلے میں انڈیا میں موجود ہیں۔ ممبئی کے بعد، وہ 25 اور 26 جنوری کو احمد آباد میں پرفارم کریں گے۔