اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بھارتی پولیس نے بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو زخمی کرنے والے ملزم کے حوالے سے تفصیلات شیئر کردیں جس میں بتایا گیا ہےکہ ملزم اپنی کن غلطیوں کے سبب پکڑا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف پر حملے کے 6 گھنٹے بعد ملزم نے صبح 9 بجے کے قریب دادر کے ایک اسٹور سے ہیڈ فون خریدے جو سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا جب کہ ملزم کو چھتیس گڑھ سے ٹرین میں سفر کے دوران پکڑا گیا۔
ذرائع کے مطابق شریف الاسلام شہزاد نامی ملزم نے ایک ہوٹل پر ناشتہ کیا، اس نے پراٹھا خریدا اور کھایا جب کہ بل کیش کے بجائے گوگل ٹرانزیکشن کے ذریعے اپنے موبائل سے ادا کیا جو اس کی سب سے بڑی غلطی تھی جس پر پولیس نے اسے ٹریس کیا اور اس کی جگہ پہنچ کر گرفتار کرلیا۔