ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

باپ نے بیٹی کو شہزادی بنانے کیلئے ملک ’ڈھونڈ‘نکالا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015 |

ہر باپ اپنی بیٹی کو شہزادی دیکھناچاہتاہے لیکن ورجینیا کا ایک باپ اپنی بیٹی کو حقیقی شہزادی بنانے کے لئے صحرا میں طویل سفر کرتے ایک ایسے علاقہ تک جا پہنچا جو کسی ملک کے زیر کنٹرول نہیں اور اِسے اپنی سلطنت بنالیااور یوں اُن کی بیٹی حقیقی شہزادی بن گئی۔ جیرمیاہ ہیٹن نے بیٹی ایمیلے کو حقیقی شہزادی بنانے کا وعدہ پورا کرنے کے لئے مصر اور سوڈان کے درمیان یہ جگہ تلاش کی ہے جس پر کسی ملک کا دعوی نہیں ۔ ہیٹن نے بئرطویل یعنی مصر اور سوڈان کے درمیان علاقہ پر پہنچ کر اپنے بچوں کے ہاتھوں سے تیار ہوئے پرچم کو لہر اکر حق ملکیت کا اعلان کر دیا۔ سفر سے واپسی پر ہیٹن اور اس کی اہلیہ نے اپنی بیٹی کے لئے ایک تاج بنایا اور اپنے دوستوں و رشتہ داروں کو اسے شہزادی ایمیلے کہنے کی ہدایت کی۔ شہزادی ایمیلے کی شہنشاہیت آٹھ سو مربع میل پر محیط ہے جس پر مصر یا سوڈان نے کبھی دعوی نہیں کیا۔ ہیٹن نے بئرطویل کے اس علاقے کو اپنی بیٹی سے کئے وعدہ پورا کرنے کی تلاش کے دوران دریافت کیا۔ اس دوران انٹرنیٹ پر تلاش کے دوران متعدد لوگوں نے اس جگہ پر کنٹرول کا دعویٰ بھی کیا لیکن ہیٹن نے خود وہاں جا کر حالات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا اور بالآخر تمام دعوے جھوٹ ثابت ہونے پر وہاں پرچم لہرا دیا۔ ہیٹن کا کہنا ہے کہ اس جگہ پر پہنچ کر اسے بہت اچھا لگا، یہ افریقہ کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے جہاں کی آبادی صفر ہے۔ ایک قافلے کے ساتھ مذکورہ جگہ پر پہنچنے کے لئے 14گھنٹے کا وقت لگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…