اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاکستانی پاپ سنگر نازیہ حسن کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ٹیلی ویژن پروگرام ”سنگ سنگ چلے“ سے موسیقی کی شروعات کرنے والی نازیہ حسن اور ان کے بھائی زوہیب حسن کو پاکستان میں پاپ موسیقی کا بانی کہا جاتا ہے جنہوں نے 80 کی دہائی میں بھارتی فلم ”قربانی“ میں ”آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے“ گا کر گلوکاری کی دنیا میں دھوم مچائی جس سے انہیں بے پناہ شہرت ملی جب کہ نازیہ حسن کا پہلا البم” ڈسکودیوانے“1982 میں ریلیز ہوا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تاہم گلوکارہ 13 اگست 2000 کو کینسر کے عارضے کے باعث 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاپ سنگر نازیہ حسن کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کم عمری میں انتقال کرنے والی پاکستانی پاپ سنگر نازیہ حسن کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے پر خوشی ہوگی کیونکہ وہ گلوکار تھیں اور میں بھی گلوکار ہوں اور یہ کردار میرے لیے دلچسپ ہوگا۔
عالیہ بھٹ کا نازیہ حسن کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کی خواہش کا اظہار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا



















































