بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

برطانیہ میں ڈائنو سارز کے زیرِ استعمال 166 ملین سال پرانا راستہ دریافت

datetime 4  جنوری‬‮  2025 |

لندن(این این آئی)ریسرچرز نے کہاہے کہ آکسفورڈ شائر برطانیہ میں ملنے والے 166ملین سال پرانے قدموں کے نشان ڈائنوسارز کے حوالے سے تحقیق میں زیادہ معاون ثابت ہوں گے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی برطانیہ کے آکسفورڈ شائر کے قریب چونے کے پتھروں کی کھدائی کے دوران کھودنے والوں کو کچھ غیر معمولی گڑھے ملے، جن پر تحقیق کی گئی تو یہ بات سامنیآئی کہ یہ تو 166 ملین سال پہلے ڈائنو سارز کے استعمال میں رہنے والے راستے کے آثار ہیں جو بڑی اچھی حالت میں آج تک محفوظ رہ گئے۔

آکسفورڈ اور برمنگھم یونی ورسٹیوں کے ریسرچرز کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جون میں 100 سے زائد افراد کی ٹیم کو کھدائی کے دوران یہ غیر معمولی دریافت ملی، جس کی بدولت قدیم وقتوں میں اِس جگہ پر موجود جانداروں کے حوالے سے کی گئی ریسرچ کو مزید بہتر بنیاد ملتی ہے۔دریافت ہونے ڈائنوسارز کے قدموں کے نشان آکسفورڈ کی ڈیوارز فارم میں ملے ہیں، جِن کے بارے میں آکسفورڈ اور برمنگھم سے آئے تحقیق کرنے والوں میں یہ اتفاق پایا جاتا ہے کہ نشان مڈل جراسک ایرا سے تعلق رکھتے ہیں۔

برمنگھم یونی ورسٹی میں مائیکرو پیلن ٹولوجسٹ پروفیسر کِرسٹی ایڈ گر کا کہنا ہے کہ قدموں کے یہ نشان ڈائنو سارز کی زندگی کے حوالے سے ایک غیر معمولی پیشرفت ہے، اِس کی مدد سے ان کی نقل و حرکت اور ایک دوسرے سے انٹرایکشن اور اس وقت پائے جانے والے ماحول کے حوالے سے کافی نئی باتیں سامنے آئیں گی ۔بنیادی طور پر اِن قدموں کے 4 مختلف سیٹس ملے ہیں جِن کو ڈائنو سارز ہائی وے کانام دیا جا رہا ہے، یہاں ملنے والے قدموں کے نشانات دو مختلف اقسام کے ڈائینو سارز کے ہیں، جس میں ایک لمبی گردن والا سبزی خور سیٹیوسارز جو ساروپوڈ ڈائنوسارز (لمبی گردن والے ڈائینو سارز کی ایک قسم)ہوا کرتے تھے جو 18 میٹر (59فٹ)تک لمبے ہو سکتے تھے، جبکہ دوسری قسم کے ڈائنو سارز میگالو سارز تھے جو 9 (29 فٹ) میٹر لمبے اور ذبردست خوں خوار شکاری ہوا کرتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…