منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

جسٹس منصور علی شاہ نے اے ڈی آر کی اہمیت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا

datetime 2  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے اے ڈی آر کی اہمیت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلے میں کہا ہے کہ ثالثی کے ذریعے تنازعات کے حل کے معاشی فوائد نہایت اہم ہیں، ثالثی ایک کم خرچ، موثر اور خفیہ طریقہ کار کے طور پر نہ صرف ملکی عدالتوں کا بوجھ کم کرتی ہے بلکہ کاروباری پیداواری صلاحیت بھی بڑھاتی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ثالثی کے ذریعے تنازعات کے جلد حل کا موقع ملتا ہے جس سے کاروبار میں تعطل کم ہوتا ہے، بین الاقوامی ثالثی کے فیصلوں کے نفاذ کی صلاحیت تجارت اور کاروبار کو مضبوط بناتی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ ثالثی کا مستحکم اور قابل پیش گوئی تنازعات کے حل کا نظام سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دیتا ہے، ثالثی سے ملک بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش مقام بن جاتا ہے۔فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا قانون اور انصاف کمیشن کی جانب سے تیار کردہ ایک نئے ثالثی ایکٹ کے مسودے کو 2مئی 2024ء کو وزارت قانون و انصاف کے ذریعے وفاقی حکومت کو پیش کیا گیا، یہ مسودہ 1940ء سے غیر تبدیل شدہ ثالثی کے پرانے نظام کو جدید بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ وفاقی حکومت قوم کے وسیع تراقتصادی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد نئے ثالثی قانون کے نفاذ کو یقینی بنائے گی تاکہ عوام کو موثر اور جدید تنازعات کے حل کا نظام فراہم کیا جا سکے۔جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلے میں دفتر کو ہدایت کی ہے اس فیصلے کی ایک نقل اٹارنی جنرل کو بھیجی جائے، تاکہ متعلقہ وزارت کے ساتھ خط و کتابت اور یاد دہانی کے طور پر کام آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…